Wednesday, 26 April 2017

”آپ کی داڑھی میں سفید بال نہیں ہے؟“ویسٹ انڈیز سے فتح کے بعد رمیز راجہ نے مصباح الحق سے سوال کیاتو کپتان نے ایسا جواب دے دیا کہ رمیز راجہ لاجواب ہو گئے ،فضا قہقہوں سے گونج اٹھی

جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹوں سے شاندار کامیابی کے بعد رمیز راجہ نے مصباح الحق سے داڑھی کے بال کالے ہونے کے حوالے سے سوال کیا تو کپتان نے ایسا جواب دے دیا کہ رمیز راجہ بھی بے اختیار ہنس پڑے ۔
تفصیل کے مطابق میچ کے بعد بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے مصباح الحق سے سوال کیا کہ آپ کی داڑھی میں کالے بال ہی ہیں ،ایک بھی بال سفید نظر نہیں آرہا ،اس سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ مارکیٹ میں بہت سے کلر دستیاب ہیں ،میں داڑھی کے سفید بالوں پر کلر لگاتا ہوں ۔انہوں نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور میں دونوں بالوں کو رنگ لگاتے ہیں لیکن ہم دونوں کے رنگ مختلف ہیں اور ہم دونوں ہی اس سے  لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment