Thursday, 27 April 2017

کراچی :انٹرامتحانات پہلے ہی روز پرچہ وٹس ایپ کے ذریعے پرچہ آئوٹ -

 کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے ہی دن نقل مافیا سرگرم دکھائی دیا ، وٹس اپ کے ذریعے پرچہ باہر آگیا ، چیئرمین انٹر بورڈ نے سائبر کرائم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس بار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ اسی ہزار امیدوار امتحانات دینگے ، میٹرک کے بعد کراچی میں ایک اور بڑا امتحان درپیش ہے ۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ والوں کیلئے امتحان بن گیا ۔ شہر قائد میں انٹر کے امتحانات کا آغاز بدنظمی سے ہوا ۔ نقل مافیا نے پرانے پھروں کی جگہ جدید انداز اپنا لیا ۔ اردو کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی وٹس اپ کے ذریعے باہر آگیا ۔ چیئرمین انٹربورڈ انعام احمد امتحانات کا جائزہ لینے سراج الدولہ کالج پہنچے تو دو امیدواروں کو دھر لیا ۔ ایک اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا تو دوسرا وٹس اپ کے ذریعے پرچہ حل کر رہا تھا ۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کہنے لگے وٹس اپ پر نقل کے معاملے پر سائبر کرائم کو خط لکھیں گے ۔ چیئرمین انٹر بورڈ کہنے لگے اس بار بغیر دستخط والی کاپیاں استعمال کی جا رہی ہیں ، پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔ چیئرمین انٹربورڈ نے تو نقل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا یقین دلا دیا مگر پہلے ہی پرچے میں بدانتظامی بورڈ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔ - 

0 comments:

Post a Comment