Friday, 5 May 2017

لاہور میں جلسے، جلوسوں پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،تحریک انصاف کی درخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے، جلوسوں پر پابندی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت سے 8 مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 3 نوٹیفکیشنز کے ذریعے دفعہ 144نافذ کر کے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور سیاسی جلسوں کی ڈرون کیمروں سے کوریج پر بھی پابندی لگا دی ہے، حکومت کی طرف سے جلسے جلسوں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

آئین کے تحت ہر شہری اور سیاسی جماعت کو جلسے اور جلوس کرنے کا حق حاصل ہے ،حکومت کی طرف سے جلسوں اور ان کی میڈیا کوریج پر پابندی کے نوٹیفکیشن کالعدم کئے جائیں، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔

0 comments:

Post a Comment