ممبئی بھارتی معروف ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانیوالی متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات جو کہ اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے آئے دنوں میڈیا زینت بنی رہتی ہیں،کچھ عرصہ قبل صوفیہ حیات نے اپنے آپ کو راہبہ کو طور پر متعارف کرانا شروع کردیا تھا۔بھارتی اداکارہ نے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی ہے اور اب کی بار ادکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ مکہ مکرمہ بنائی گئی تصاویر اور پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔
متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران ایک مرد نے مجھے جنسی طور پر حراساں کیا ،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں دوسرے عمرے کی ادائیگی کے موقع پر مکہ میں موجودتھی اور جب میں وہاں پر موجود سیاہ رنگ کے مقدس پتھر کو چھونے کی کوشش کررہی تھی تو ایک آدمی نے مجھے پتھرچھونے سے زبردستی روک دیا اور مجھے زور سے پکڑ کر پیچھے کو کھینچ کر وہاں سے ہٹادیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہسیاہ پتھر کو چھونے سے ایک میٹر کی دوری پر تھی تو اس آدمی نے مجھے اتنے زور سے پکڑا کہ میری سانس رک گئی۔اس سے قبل اداکارہ صوفیہ حیات نے اپنے منگیتر کے ساتھ خانہ کعبہ کے اندر متنازعہ تصاویر بھی شیئر کی۔

0 comments:
Post a Comment