لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی ڈگر ی کی بنیاد پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عمران یعقوب کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے 2مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے یہ کارروائی چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر کی ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سپورٹس سروسز عمران یعقوب کی تعیناتی غیرقانونی ہے، عمران یعقوب نے ایم بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت حاصل کی جبکہ وہ تجربہ کی شرائط پر بھی پورا نہیں اترے ،عمران یعقوب کی تعیناتی کے لئے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے کوئی قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا اور نہ ہی کسی اخبار میںاشتہار جاری کیا گیا ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میرٹ لسٹ میں نچلے نمبروں پر ہونے کے باوجود عمران یعقوب کو ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران یعقوب کو پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ڈی ایم ڈی کے عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دیا جائے ۔

0 comments:
Post a Comment