کراچی شہر قائد میں فیکٹر ی مالک کی اپنے ملازمین پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو سارے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،ویڈیو دیکھ کر سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک بھی چپ نہ رہ سکے اور سوشل میڈ یا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا ۔
تفصیل کے مطابق ویڈیو دیکھنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں حیران ہوں اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو ہدایت دے ،خاص طور پر ان لوگوں کو جو طاقتور اور ذمہ دار ہیں ۔شعیب ملک نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مظلوم لوگوں کو ہمت اور صبر عطافرمائے ۔اس پیغام پر لوگوں نے بھی فیکٹری مالک کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا اور کئی سوشل میڈ یا صارفین نے مالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنا یا اور اس کے خلاف کڑی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

0 comments:
Post a Comment