• You CAn Watch Latest News ON PAk NEWs WEbsite...
  • You CAn Watch Latest News ON PAk NEWs WEbsite...
  • You CAn Watch Latest News ON PAk NEWs WEbsite...
  • You CAn Watch Latest News ON PAk NEWs WEbsite...
  • You CAn Watch Latest News ON PAk NEWs WEbsite...

Tuesday, 18 April 2017

’انسانوں کے پاس صرف 10 سال باقی رہ گئے کیونکہ اس کے بعد۔۔۔‘ سائنسدانوں نے تاریخ کی تشویشناک ترین پیشنگوئی کردی، دنیا کو خبردار کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان ایک عرصے سے موسمیاتی تبدیلیوں کو انسان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے آ رہے ہیں، اور اب انہوں نے اس حوالے سے انتہائی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”انسان کے پاس صرف 10سال کا وقت رہ گیا ہے۔ اگر اس نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے اپنی روش تبدیل نہ کی اور اسی راستے پر چلتا رہا تو دس سال بعد تباہی برپا ہو جائے گی اور زمین سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔“
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اپلائیڈ سسٹمز اینالیسز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس وقت عالمی سطح پر 95فیصد توانائی معدنی تیل (پٹرول، ڈیزل وغیرہ)سے حاصل کی جا رہی ہے۔ اگر ہم دنیا کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ شرح 25فیصد سے کم کرنی ہو گی۔ اس کے علاوہ درختوں کی تعداد دنیا میں بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ ہمیں اس میں بھی خاطرخواہ اضافہ کرنا ہوگا۔
تحقیقاتی ٹیم کے رکن بریان والش کا کہنا تھا کہ ” پیرس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق 1944ملکوں نے جو معاہدہ کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔ اس معاہدے کے مطابق دنیا کا ماحول 1.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔درجہ حرارت میں اضافے کے تدارک کے لیے ہمارے پاس صرف100سال ہیں۔ اس کے  بعد بہت دیر ہو جائے گی۔“

”میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام گئی تو وہاں پر مجھے ۔۔۔“بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات نے انتہائی شرمناک الزام لگا دیا ،ہر مسلمان دنگ رہ گیا

ممبئی بھارتی معروف ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانیوالی متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات جو کہ اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے آئے دنوں میڈیا زینت بنی رہتی ہیں،کچھ عرصہ قبل صوفیہ حیات نے اپنے آپ کو راہبہ کو طور پر متعارف کرانا شروع کردیا تھا۔بھارتی اداکارہ نے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی ہے اور اب کی بار ادکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ مکہ مکرمہ بنائی گئی تصاویر اور پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔
متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران ایک مرد نے مجھے جنسی طور پر حراساں کیا ،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں دوسرے عمرے کی ادائیگی کے موقع پر مکہ میں موجودتھی اور جب میں وہاں پر موجود سیاہ رنگ کے مقدس پتھر کو چھونے کی کوشش کررہی تھی تو ایک آدمی نے مجھے پتھرچھونے سے زبردستی روک دیا اور مجھے زور سے پکڑ کر پیچھے کو کھینچ کر وہاں سے ہٹادیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہسیاہ پتھر کو چھونے سے ایک میٹر کی دوری پر تھی تو اس آدمی نے مجھے اتنے زور سے پکڑا کہ میری سانس رک گئی۔اس سے قبل اداکارہ صوفیہ حیات نے اپنے منگیتر کے ساتھ خانہ کعبہ کے اندر متنازعہ تصاویر بھی شیئر کی۔

وزیر خزانہ سے ملاقات میں 6 گزارشات رکھیں،سینیٹ اختیارات میں اضافے پرمذاکرات کا آغاز کرنے پراتفاق ہوا:رضا ربانی

اسلا م آباد چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ میں نے وزیرخزانہ سے ملاقات میں 6گزارشات رکھیں تھیں جبکہ سینیٹ اختیارات میں اضافے پرمذاکرات کا آغاز کرنے پراتفاق ہو۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جمعہ کے روزجو واقعات رونماہوئے ان پرآپ کواعتماد میں لوں اس روز جو ہوا اچانک نہیں ہوا،:مجھے اس حوالے سے نہ کوئی دورہ پڑااورنہ ہی ڈراما بنانے کی کوشش کی تھی ، میرا موقف تب بھی یہی تھاجب میں اپوزیشن یا پھرحکومتی بنچزپربیٹھتاتھااور میرا موقف یہی رہا ہے کہ حکومت وقت پارلیمنٹ کو سنجیدگی سے لے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف دورمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنادیاتھااوربطورچیئرمین اپنی پہلی تقریرمیں کہاتھاایوان اورممبران کے وقارکاتحفظ کروں گا، میرے اقدام کا تعلق کسی سیاسی ڈرامے سے نہیں تھا،میرا اقدام ایوان کی عزت اور حق کے دفاع سے متعلق تھا۔

Monday, 17 April 2017

فیس بک پر توہین آمیز پوسٹو ں کا الزام ، مردان یونیورسٹی میں ساتھیوں کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

ردان صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی میں دیگر طلبہ کے تشدد سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم پر الزام تھا کہ اس نے فیس بک پر ایک پیج بنا رکھا تھا، جہاں وہ توہین آمیز پوسٹس شیئر کیا کرتا تھا۔ڈی آئی جی مردان عالم شنواری کے مطابق اسی الزام کے تحت مشتعل طلبہ کے ایک گروپ نے مذکورہ طالب علم پر تشدد کیا، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی، تشدد کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہوگیا۔طالب علم کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔ڈی آئی جی کے مطابق واقعے میں ملوث 15افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تشدد سے جاں بحق ہونیوالے طالب علم کی شناخت مشال کے نام سے ہوئی ہے ،جاں بحق ہونے والا طالب علم شعبہ ابلاغ عامہ میں طالب علم تھا۔یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ اورتوڑ پھوڑ کے نتیجے میں 5طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ رجسٹرار کے مطابق واقعے کے بعد یونیورسٹی سے متصل ہاسٹلز کو خالی کرالیا گیا جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔

پریکٹس میچ، احمد شہزاد کی عمدہ نصف سنچری، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 129 رنز بنا لئے، مزید 290 رنز کا خسارہ باقی

جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 290 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
احمد شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ اسد شفیق 23 رنز کیساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کی پہلی اننگز کے 419 رنز کے جواب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 32 کے مجموعی سکور پر گر گئی اور شان مسعود صرف 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم مڈل آرڈر خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر بلے بازوں میں اظہر علی نے 4، یونس خان نے 7، اور کپتان مصباح الحق نے 23 رنز بنائے۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 419 رنز بنائے۔ ویشوال سنگھ نے 135 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شیمرون ہیٹ مائر 97، کیرون پاول 58 اور ریمون ریفر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

جہاز کے ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک مسافر کو موبائل پر پیغام موصول جسے دیکھتے ہی پائلٹ نے جہاز واپس

جہاز کے ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک مسافر کو موبائل پر پیغام موصول جسے دیکھتے ہی پائلٹ نے جہاز واپس موڑ دیا، اس میں کیا لکھا تھا؟ کوئی دھمکی نہ تھی بلکہ۔۔۔ سچ جان کر پوری دنیا پائلٹ کو داد دینے پر مجبور ہوگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرواز ایک پر اڑان بھر لے تو اس کا انتہائی ہنگامی صورتحال کے بناءواپس مڑنا ناممکن ہوتا ہے تاہم گزشتہ دنوں اتحاد ایئرویز کی ایک پرواز کے پائلٹ نے مانچسٹر ایئرپورٹ سے پرواز کرنے کے فوری بعد ایک ایسی بناءپر جہاز کو واپس موڑ کر ایئرپورٹ پر اتار دیا کہ جان کر آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ ’دی سٹار‘ کے مطابق جہاز میں ایک عمر رسیدہ جوڑا سوار تھا۔ جب وہ جہاز کی پرواز کے پیش نظر اپنے موبائل فون بند کرنے لگے تو انہوں نے دیکھا کہ انہیں اپنے داماد کا ایس ایم ایس موصول ہوچکا تھا جس میں اس نے بتایا تھا کہ ان کا نواسہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے اور اس کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ داماد نے انہیں لکھا تھا کہ آپ فوراً ہسپتال پہنچ جائیں۔ جوڑے نے یہ پیغام پڑھ کر جہاز کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اس وقت جہاز پرواز کرنے کے لیے رن وے پر دوڑ رہا تھا۔

طیارہ حادثے میں پورا خاندان ہلاک، پائلٹ نے آخری الفاظ کیا ادا کئے تھے؟ جان کر ہر شخص افسردہ ہوجائے
رپورٹ کے مطابق عملے نے یہ بات پائلٹ کو جا کر بتائی جس پر پائلٹ نے جہاز کو واپس موڑ لیا۔ اتنی دیر میں جہاز کے عملے نے اس جوڑے کا سامان بھی نکال لیا تھا اور پارکنگ سے ان کی گاڑی بھی ایئرپورٹ کے باہر منگوا لی گئی تھی تاکہ وہ بلاتاخیر ہسپتال پہنچ سکیں۔ جہاز کا عملہ ان کا سامان لے کر ایئرپورٹ تک ان کے ساتھ آیا اور انہیں روانہ کرکے واپس چلا گیا اور پرواز روانہ ہو گئی۔
اس جوڑے کی ٹریول ایجنٹ بیکی سٹیفنسن کا کہنا تھا کہ ”انتہائی دکھ کی بات ہے کہ اس جوڑے کا نواسہ اگلے روز انتقال کر گیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اتحاد ایئرویز نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھا اور انہیں ان کے مرتے ہوئے نواسے کے پاس پہنچایا۔ میں 25سال سے اس کاروبار میں ہوں۔ اس سے قبل کبھی میرے کسی کلائنٹ کی کسی فضائی کمپنی نے اس طرح مدد نہیں کی۔یہ بہت غیرمعمولی کام ہے جو اتحاد ایئرویز نے کیا۔“

اسلا م آبادچیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے


اسلا م آبادچیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ میں نے وزیرخزانہ سے ملاقات میں6گزارشات رکھیں تھیں جبکہ سینیٹ اختیارات میں اضافے پرمذاکرات کا آغاز کرنے پراتفاق ہو۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جمعہ کے روزجو واقعات رونماہوئے ان پرآپ کواعتماد میں لوں اس روز جو ہوا اچانک نہیں ہوا،:مجھے اس حوالے سے نہ کوئی دورہ پڑااورنہ ہی ڈراما بنانے کی کوشش کی تھی ، میرا موقف تب بھی یہی تھاجب میں اپوزیشن یا پھرحکومتی بنچزپربیٹھتاتھااور میرا موقف یہی رہا ہے کہ حکومت وقت پارلیمنٹ کو سنجیدگی سے لے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے  مشرف دورمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنادیاتھااوربطورچیئرمین اپنی پہلی تقریرمیں کہاتھاایوان اورممبران کے وقارکاتحفظ کروں گا، میرے اقدام کا تعلق کسی سیاسی ڈرامے سے نہیں تھا،میرا اقدام ایوان کی عزت اور حق کے دفاع سے متعلق تھا۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیرخزانہ سے ملاقات میں 6گزارشات سامنے رکھیں کہ آئندہ وزرا کو تنبیہ کی جائیگی کہ وہ پارلیمان کی کارروائی کو فوقیت دیں، وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے اس حوالے سے تحریری سرکلر جاری ہوگا، سوالوں کے جوابات نہ آنے پرحکومت معاملے کواٹھائیگی۔سینیٹ کے 8 بل قومی اسمبلی کے پاس متروک ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کے نوٹس میں اب سینیٹ کو بھی ان بورڈ رکھاجائیگا جبکہ مجھے وزرا کی عدم حاضری پر وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ اختیارات میں اضافے پرمذاکرات کا آغاز کرنے پراتفاق ہوا، میں اس معاملے میں مجھ سے تعاون کرنے پر آصف زرادری،عمران خان،مولانافضل الرحمان،اسفندیارولی کا شکرگزارہوں کیونکہ ان رہنماوں نے اپنی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے ذریعے تعاون کا یقین دلایا 

Monday, 3 April 2017

Malala to receive honorary Canadian citizenship on April 12


OTTAWA, Ontario: Canadian Prime Minister, Justin Trudeau has announced the youngest-ever Nobel Prize laureate Malala Yousafzai will visit Canada on April 12, 2017 to address the country’s Parliament and officially receive the honorary Canadian citizenship bestowed upon her in 2014.

Justin Trudeau, the Prime Minister of Canada was quoted as saying, “I am pleased to announce Malala Yousafzai’s upcoming visit to Canada. Ms. Yousafzai’s courageous response to those who threatened her life, and her advocacy for girls’ education, has inspired many millions of people around the world. Her story is one of determination and dignity, and Canada is proud to call her an honorary citizen of this great country. I look forward to attending the upcoming ceremony and witnessing the historic moment when she becomes the youngest person to address the Parliament of Canada.”
PM Trudeau will take this opportunity to meet with Malala to discuss girls’ empowerment through education and how they can actively contribute to the sustainable development of their communities and countries.